اردوئے معلیٰ

عزتوں کا نشاں خدیجہؓ ہیں

عظمتوں کا بیاں خدیجہؓ ہیں

 

جن کی یادیں نہ بھول پائے آپ

وہ خنک سائباں خدیجہؓ ہیں

 

ان کی دولت سے پھیلا ہے اسلام

بالیقیں عالی شاں خدیجہؓ ہیں

 

آپ کو کس طرح تسلّی دی

کیسی حکمت نشاں خدیجہؓ ہیں

 

کیوں بھلا میں غموں سے گھبراؤں

جب مرا سائباں خدیجہؓ ہیں

 

ان کے قدموں میں جا پڑو زاہدؔ

ساری امت کی ماں خدیجہؓ ہیں

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ