مصطفےٰ آپ ہیں مرتضٰے آپ ہیں
راہبر آپ ہیں راہنما آپ ہیں
میں بہک جاؤں ممکن نہیں ہے یہاں
اس جہاں میں مرے مقتدا آپ ہیں
عزتیں، عظمتیں ہیں سبھی آپ سے
زندگی کا مری آسرا آپ ہیں
آپ کے در پہ گزرے مری زندگی
قلب کا آخری مدعا آپ ہیں
خوف مجھ کو غموں سے نہیں ہے کوئی
راحت و لطف کا سلسلہ آپ ہیں
کیوں در غیر پر جائے زاہدؔ شہا
دو جہانوں میں جب آسرا آپ ہیں