معروف ادیب سید الطاف علی بریلوی کا یوم وفات

آج معروف ادیب، صحافی، ماہر تعلیم اور تحریک پاکستان کے کارکن سید الطاف علی بریلوی کا یوم وفات ہے

حالات زندگی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الطاف علی بریلوی 10 جولائی، 1905 میں بریلی، اترپردیش، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے۔ 1935ء میں انہوں نے سر سید احمد خان کی قائم کردہ آل انڈیا ایجوکیشنل کانفرنس سے بطور آفس سیکریٹری اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا۔ تقسیم ہند کے بعد انہوں نے کراچی میں اس ادارے کی پاکستان میں شاخ قائم کی اور اس کے زیر اہتمام سر سید گرلز کالج قائم کیا۔ انہوں نے ایک علمی اور ادبی سہ ماہی جریدہ العلم بھی جاری کیااور متعدد کتابیں بھی تحریر کیں جن میں حیات حافظ رحمت خان، چند محسن چند دوست، مقالات بریلوی،علی گڑھ تحریک: قومی نظمیں، طالب علم کی ڈائری اور مسلمانوں کی تعلیمی جدوجہد قابلِ ذکر ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ بھی پڑھیں : معراج نامہ از امام احمد رضا خان بریلوی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تصانیف
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طالب علم کی ڈائری
حیات حافظ رحمت خاں
مسلمانوں کی تعلیمی جدوجہد
مسلمان کی دنیا
چند محسن چند دوست
تعلیم و تعلیم
علی گڑھ تحریک اور قومی نظمیں
تعلیمی مسائل-پس منظر و پیش منظر
راہی اور راہ نما
نامہ ہائے صدق و صَفا
حاصل مطالعہ
مقالات بریلوی
تخلیقات و نگارشات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وفات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الطاف علی بریلوی 24 ستمبر، 1986ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ کراچی میں سخی حسن کے قبرستان میں سپردِ خاک ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ بھی پڑھیں : خالق کے شاہکار ہیں خلقت کے تاجدار
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

کنزا جاوید کی نئی کتاب 2026 میں کیوں مقبول

کنزا جاوید کی نئی کتاب 2026 میں پاکستانی ادب کا سب سے بڑا موضوع کیوں بنی

پاکستانی ادبی منظرنامہ 2026 میں ایک غیر معمولی بحث کا مرکز بن گیا جب کنزا جاوید کی نئی کتاب منظرِ عام پر آئی۔ ریلیز کے چند ہی ہفتوں میں یہ ناول ادبی حلقوں، سوشل میڈیا، جامعات اور بک کلبز میں زیرِ بحث آ گیا۔ ناقدین نے اسے جدید پاکستانی ناول کی نئی جہت قرار دیا […]

معروف شاعر جرم محمد آبادی کا یومِ وفات

آج معروف شاعر جرم محمد آبادی کا یومِ وفات ہے (پیدائش: 4 فروری، 1903ء- وفات: 15 جنوری، 1980ء) ———- جرم کا اصل نام ابوالحسن تھا اور تخلص جرم جبکہ شہرت جرم محمد آبادی سے پائی- 4 فروری 1903 کو جرم محمد آباد ضلع اعظم گڑھ کے قصبے محمد آباد میں پیدا ہوئے۔ ابتداء میں سامری […]