اردوئے معلیٰ

مولانا وحید الدین خان کا یومِ پیدائش

آج عظیم اسلامک اسکالر حضرت مولانا وحید الدین خان صاحب کا یومِ پیدائش ہے

 

مولانا وحید الدین خان(پیدائش: 1 جنوری 1925ء – وفات: 21 اپریل 2021ء)
——
مولانا وحید الدین خان ، اسلامی اسکالر مدرسۃ الاصلاح اعظم گڑھ کے فارغ التحصیل عالم دین، مصنف، مقرر اور مفکر جو اسلامی مرکز نئی دہلی کے چیرمین، ماہ نامہ الرسالہ کے مدیر تھے اور1967ء سے 1974ء تک الجمعیۃ ویکلی(دہلی) کے مدیر رہ چکے تھے۔ آپ کی تحریریں بلا تفریق مذہب و نسل مطالعہ کی جاتی تھے۔ خان صاحب، پانچ زبانیں جانتے تھے، (اردو، ہندی، عربی، فارسی اور انگریزی) ان زبانوں میں لکھتے اور بیان بھی کرتے تھے، ٹی وی چینلوں میں آپ کے پروگرام نشر ہوتے ہیں۔ مولانا وحیدالدین خاں، عام طور پر دانشور طبقہ میں امن پسند مانے جاتے ہیں۔ ان کا مقصد مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے لوگوں میں ہم آہنگی پیدا کرنا، اسلام کے متعلق غیر مسلموں میں جو غلط فہمیاں ہیں انہیں دور کرنا، مسلمانوں میں مدعو قوم (غیر مسلموں) کی ایذا و تکلیف پر یک طرفہ طور پر صبر اور اعراض کی تعلیم کو عام کرنا تھا جو ان کی رائے میں دعوت دین کے لیے ضروری ہیں۔
——
ماہ نامہ الرسالہ
——
الرسالہ نامی ایک ماہ نامہ جو اردو اور انگریزی زبان میں شائع کیا جاتا ہے۔ الرسالہ (اردو) کا مقصد مسلمانوں کی اصلاح اور ذہنی تعمیر ہے اور الرسالہ (انگریزی) کا خاص مقصد اسلام کی دعوت کو عام انسانوں تک پہنچانا ہے، دور جدید میں الرسالہ کی تحریک، ایک ایسی تحریک ہے جو مسلمانوں کو منفی کارروائیوں سے بچ کر مثبت راہ پر ڈالنے کی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہے۔ مولانا لکھتے ہیں کہ
”1976ء میں الرسالہ کے اجراء کے بعد سے جو کام میں کررہاہوں، اس کا ایک خاص پہلو یہ ہے کہ میں مسلمانوں کو یہ سبق دے رہا ہوں، کہ وہ منفی سوچ سے اوپر اٹھیں اور مثبت سوچ کا طریقہ اختیار کریں“
الرسالہ کا انگریزی ایڈیشن مولانا کی دختر محترمہ ڈاکٹر فریدہ خانم کی تنہا کوششوں سے 1984ء میں جاری ہوا اور اب تک جاری ہے، مولانا وحید الدین خان کی اردو کتب کے جو انگریزی ترجمے شائع ہوئے ہیں وہ تمام تر ڈاکٹر فریدہ خانم کی تنہا کوششوں کا نتیجہ ہے۔ جس کا اعتراف مولانا نے اپنی ڈائری (1990ء – 1989ء) کے صفحہ 85 میں کیاہے۔
——
سفرنامے
——
آپ کے سفر نامے کافی مشہور ہیں۔ جیسے سفرنامہ غیر ملکی اسفار جلد اول ودوم، سفرنامہ اسپین وفلسطین، اسفار ہند وغیرہ۔
——
یہ بھی پڑھیں : محمد حمید اللہ کا یومِ پیدائش
——
افکار ونظریات
خان صاحب لکھتے ہیں کہ:(میری پوری زندگی پڑھنے،سوچنے اور مشاہدہ کرنے میں گذری ہے۔ فطرت کا بھی اور انسانی تاریخ کا بھی۔ مجھے کوئی شخص تفکیری حیوان کہہ سکتاہے۔ میری اس تفکیری زندگی کا ایک حصہ وہ ہے جو الرسالہ یا کتب میں شائع ہوتا رہاہے۔ اس کا دوسرا،نسبتاً غیر منظم حصہ ڈائریوں کے صفحات میں اکھٹا ہوتا رہاہے۔ یہ کہنا صحیح ہوگا کہ میری تمام تحریریں حقیقتاً میری ڈائری کے صفحات ہیں۔ اس فرق کے ساتھ کہ لمبی تحریروں نے مضمون یا کتاب کی صورت اختیار کرلی۔ اور چھوٹی تحریریں ڈائریوں کا جزو بن گئیں۔)
ان سب کے باوجود مولانا کی کچھ تحریریں اور ونظریات ایسے ہیں جن کی وجہ سے اہل علم ان سے اختلاف رکھتے ہیں۔ اختلاف معمولی نہیں ہے بہت سی باتوں میں یہ جمہور علما اسلام سے الگ رائے رکھتے ہیں۔ جیسے انسان کامل، جہاد، دجال، مہدی، ختم نبوت کا مفہوم، ظلم کو برداشت کرنا اور جوابی کارروائی سے گریز کی تلقین، تقلید شخصی، وغیرہ
——
خود نوشت
——
مولانا وحید الدین خاں کی خودنوشت تحریروں پر مبنی سوانح عمری "اوراق حیات” شائع ہو گئی ہے، جو ایک ہزار صفحات پر مشتمل ہے۔ اس کتاب کو اردو زبان معروف سوانح نگار شاہ عمران حسن نے دس سال کی طویل محنت کے بعد مرتب کیا ہے۔ اس جاں گسل کام پر تبصرہ کرتے ہویے مولانا وحید الدین خاں نے ایک بار کہا کہ جو کام میں پوری زندگی نہ کر سکا اسے شاہ عمران حسن صاحب نے کیا ہے۔
——
کتب و رساہل
——
اردو کتب
——
مولانا وحید الدین خان صاحب نے عصری اسلوب میں 200 سے زائد اسلامی کتب تصنیف کی ہیں۔ جو آپ کی علمی قابلیت کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ ان میں سے چند قابل ذکر تصانیف مندرجہ ذیل ہیں۔
تذکیر القرآن
اللہ اکبر
الاسلام
الرّبانیہ
حقیقت حج (اردو اورعربی)
پیغمبر انقلاب
رازِ حیات
مذہب اور سائنس
مذہب اور جدید چیلنج
ہند۔ پاک ڈائری (2006)
اسلام دور جدید کا خالق
عقلیات اسلام
علما اور دور جدید
تجدید دین
سفرنامہ غیر ملکی اسفار جلد اول
سفرنامہ غیر ملکی اسفار،جلد دوم
سفرنامہ اسپین وفلسطین
اسفار ہند
خلیج ڈائری
ڈائری جلد اول(1983-1984)
ڈائری( 1989- 1990)
ڈائری(1991-1992)
فسادات کا مسئلہ
سوشلزم اور اسلام
مطالعہ قرآن
تعبیر کی غلطی
دین کی سیاسی تعبیر
اظہارِ دین
——
عربی کتب و تراجم
——
القضیة الکبری
قضیة البعث الإسلامى
واقعنا ومستقبلنا فى ضوء الإسلام
الإسلام يتحدى
من نحن
عليكم بسنتى
إمكانات جديدة للدعوة الإسلامية
التفسير السياسى للدين
تاريخ الدعوة إلي الإسلام
خطأ في التفسير
مأساة كربلاء الحسن والحسين
نوٹ:الاسلام یتحدی:(مذہب اور جدید چیلنج) پانچ عرب ملکوں:(قطر، قاہرہ ،طرابلس، خرطوم اور تیونس) کی جامعات میں داخل نصاب ہے۔
——
یہ بھی پڑھیں : شہاب جعفری کا یوم پیدائش
——
انگریزی کتب و تراجم
——
Islam and peace
In search of God
An Islamic Treasury of Virtues
The Moral Vision
Muhammad: A Prophet for All Humanity
Principles of Islam
Prophet Muhammad: ASimple Guide to His Life
The Quran for All Humanity
The Quran: An Aiding Wonder
Religion and Science
Simple Wisdom(HB
Simple Wisdom (PB
The True jihad
A Treasury of the Quran
Woman Between Islam and Western Society
Woman in Islamic Shari’ah
The Ideology of Peace
Indian Muslim
Introducing Islam
Islam: Creator of the Modern Age
Islam: The Voice of Human Nature
Islam Rediscovered
Words of the Prophet Muhammad
God Arises
The call of the Qur’an
Building a Strong and Prosperous India and Role of Muslim
Islam As It Is
——
اعزازات
——
ڈیمورگس بین الاقوامی اعزاز، جو گوربہ چیف کے ہاتھوں دیا گیا
جنوری 2021 میں انہیں ہندوستان کا دوسرا اعلی شہری اعزاز ، پدما وبھوشن سے نوازا گیا۔
قومی یکجہتی اعزاز (بھارت)
کمیونل ہارمونی اعزاز (بھارت حکومت)
دیوالی بن موہنلال مہتا اعزاز
اردو اکاڈمی ایوارڈ
قومی اتحاد اعزاز (بھارت حکومت)
دہلی اعزاز (دہلی حکومت)
ارونا آصف علی، بھائی چارگی اعزاز
قومی شہری اعزاز (بھارت حکومت)
سیرت بین الاقوامی اعزاز
جنوری 2000 میں بھارت کا تیسرا سب سے بڑا شہری اعزاز ، پدم بھوشن.
(12مئی،1989ء میں حکومت پاکستان نے مولانا کی کتاب، پیغمبر انقلاب(انگریزی) پر پہلا بین الاقوامی انعام دیا۔)
——
یہ بھی پڑھیں : ڈاکٹر اشتیاق حسین قریشی کا یومِ وفات
——
وفات
——
21 اپریل 2021ء کو بعمر 96 برس وفات پاگئے، نئی دہلی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ پسماندگان میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں
یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ