میرے آقا آپ کے قدموں میں آنا زندگی

آپ کی اُلفت کے سائے میں ہے جینا زندگی

آپ کے دربار سے جو بٹ رہا ہے یانبی

خوانِ فَضلُ اللہَ جس کا دانہ ، دانہ زندگی

خوش نصیبی اور مشکل میں پرکھ کر دیکھ لو

محفلِ ذکرِ نبی میں آنا ، جانا زندگی

آپ کے عشاق نے ثابت کیا ہر موڑ پر

دار ہو یا تخت راہِ حق پہ چلنا زندگی

آپ سے شاداب ہے میری اُمیدوں کا چمن

آپ سے پُر نور ہے دل کا نگینہ زندگی

تشنہ لب ہوں ساقیء کوثر پلا دیجے مجھے

ایک پیالہ آبِ کوثر کا جو پینا زندگی

پُرسشِ اعمال کے موقع پہ میرے چارہ گر

آپ کا محشر میں بڑھ کر بخشوانا زندگی

نوعِ انساں کی بھلائی کے لیے بھی یا کریم

اس جہاں میں آپ کا تشریف لانا زندگی

گردشِ دنیا سے جب دم گھُٹنے لگتا ہے رضاؔ

نعت کہتا ہوں سنا ہے نعت کہنا زندگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]