نامور سندھی ادیب غلام محمد گرامی کا یوم پیدائش

آج نامور سندھی ادیب اور صحافی غلام محمد گرامی کا یوم پیدائش ہے
غلام محمد گرامی 30 دسمبر، 1920ء کو صوبہ سندھ کے ضلع دادو کے مقام میہڑ میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے کسی تعلیمی ادارے سے باضابطہ تعلیم حاصل نہیں کی تھی مگر اپنے شوق سے انہوں نے سندھی، عربی، فارسی اور اردو زبانوں میں ایسی مہارت حاصل کی کہ وہ تعلیمی اداروں میں ان زبانوں کی تعلیم دینے پر مامور کیے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ بھی پڑھیں : حسن مطلق کے لیے ذاتِ گرامی چاہیے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ متعدد اخبارات اور جرائد سے وابستہ رہے، ان میں ہلال پاکستان، روزنامہ عبرت، آفتاب، عرفان لطیف، پاسبان، الزمان اور ترجمان شامل تھے۔
1955ء میں وہ سندھی ادبی بورڈ کے رسالے سہ ماہی مہران کے مدیر مقرر ہوئے۔ یہ وابستگی ایک مختصر سے وقفے کے علاوہ ان کی وفات تک قائم رہی۔
گرامی لاتعداد کتابوں کے مصنف تھے جن میں اللہ جو وجود، رفیق حیات، کلیات بلبل (ترتیب)، دیوان بلبل (ترتیب)، اساں جو پیارو دین، پاک جمہوریت، اسلامی تاریخی کہانیوں، مزاحیات، جام جم، مشرقی شاعری جا فنی قَدر ۽ رجحانات اور مسلمان ۽ سائنس کے نام شامل ہیں۔
غلام محمد گرامی 15 ستمبر، 1976ء کو حیدرآباد، پاکستان میں انتقال کر گئے اور حیدرآباد میں میاں غلام شاہ کلہوڑو کے مقبرے کے احاطے میں مدفون ہوئے۔
یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on telegram
Share on email
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے

متعلقہ اشاعتیں

معروف شاعر رئیس فروغ کی برسی
نامور شاعر ماہر القادری کا یومِ پیدائش
معروف شاعر شاذ تمکنت کا یومِ وفات
ادبی دنیا کی معروف شخصیت محترمہ فاطمہ ثریا بجیا کا یوم پیدائش
معروف شاعر اورماہر لسانیات شان الحق حقی کا یوم پیدائش
معروف ادیب غلام حسن شاہ کاظمی کا یوم پیدائش
معروف شاعر شوکت واسطی کا یوم پیدائش
معروف شاعر ندا فاضلی کا یومِ وفات
معروف افسانه نگار اور ادیبہ عصمت چغتائی کا یومِ وفات
معروف شاعر ظہیر غازی پوری کا یوم پیدائش