اردوئے معلیٰ

Search

آج ممتاز کارٹونسٹ اورپنجابی زبان کے افسانہ نگار انور علی کا یومِ پیدائش ہے۔

انور علی کارٹونسٹ(پیدائش: 18 اپریل 1922ء – وفات: 27 نومبر 2004ء)
——
وہ 18 اپریل 1922 کو لدھیانہ میں پیدا ہوئے۔ ابتدا میں انہوں نے مختلف اخبارات میں اکا دکا کارٹون بنائے۔ 1947 میں ’’پاکستان ٹائمز‘‘ جاری ہوا تو اس سے منسلک ہو گئے۔ پہلے ’چودھری‘ کے کردار کے ساتھ سیاسی کارٹون بناتے رہے۔
1952 میں ’’ننھا‘‘ کا کردار تخلیق کر کے پاکٹ کارٹون کا سلسلہ شروع کیا۔ پاکستان ٹائمز کے نامور صحافی حمید شیخ ’’سول اینڈ ملٹری گزٹ‘‘ کے ایڈیٹر بنے تو انور علی ان کے ساتھ چلے گئے۔ حمید شیخ کو دل کا عارضہ ہوا تو گزٹ کے مالکان نے انہیں فارغ کر دیا، جس پر انور بھی اسی وقت استعفیٰ دے کر پاکستان ٹائمز چلے آئے۔
——
یہ بھی پڑھیں : معروف شاعر سلیمان اریب کا یومِ وفات
——
ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ’’ننھا‘‘ جاری رکھا۔
مشرقی پنجاب میں ہونے والے ظلم وستم کی تفاصیل بہت سی کتابوں میں محفوظ ہیں۔ اس میں سے ایک موثر کتاب خواجہ افتخار مرحوم کی معروف تصنیف ’جب امرتسر جل رہا تھا‘ کے عنوان سے ہے۔ انور علی نے بھی اپنی خودنوشت میں لدھیانہ پر گزرنے والی قیامت کو انسان دوست نقطہ نظر سے قلم بند کیا ہے
انور نے پنجابی میں افسانے بھی لکھے۔ جن کے دو مجموعے ’کالیاں اٹاں کالے روڑ‘ اور ’نوری‘ شائع ہوئے۔
انور کی آپ بیتی ’گواچیاں گلاں ‘ پنجابی میں عمدہ ترین آپ بیتیوں میں سے ایک ہے۔ ’’ گواچیاں گلاں ‘‘ کا ترجمہ ریاض احمد نے اردو میں کیا تھا جو ” بھولی باتیں ” کے عنوان سے "سویرا” (71) میں شائع ہوا۔ انور علی کا ناولٹ ” نوری ” بھی ریاض احمد کے قلم سے ترجمہ ہو کر "سویرا” میں چھپ چکا ہے ۔
انور علی 27 نومبر 2004 کو رخصت ہوئے۔ مشہور واٹر کلر پینٹر اور این سی اے کے سابق استاد ڈاکٹر اعجاز انور ان کے صاحبزادے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ وہی ننھا ہیں۔
انور علی کے بیٹے ڈاکٹر اعجاز انور کا کہنا ہے کہ :
میرے والد صاحب اس نسل سے ہیں جو اپنا کام سنبھال کر نہیں رکھتے تھے بس جو کام کر دیا سو کر دیا۔ ہم نے آرکائیو ڈیپارٹمنٹ سے بھی مدد مانگی کہ ان کے چھپے ہوئے کارٹونز ہمیں تلاش کر کے دے دیں۔ کچھ ہمارے پاس موجود ہیں اور باقیوں کے لیے میں اس تحریر کو پڑھنے والوں سے درخواست کرتا ہوں کہ اگر کسی کے پاس انور علی کے کارٹونز کی کو ئی کولیکشن ہو یا اخباری تراشے تو وہ ہم سے رابطہ کریں، ہم انہیں دعا دیں گے
یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ