اردوئے معلیٰ

Search

اُس نے اتنا تو کرلیا ہوتا

بات بڑھنے سے روک لی ہوتی

 

تیری زلفیں نصیب تھیں ورنہ

میں کہیں اور الجھ گیا ہوتا

 

تجھ سے بچھڑے تو ہوگئی فرصت

وقت نے کتنی جلد بازی کی

 

میں، مرے زخم، میری تنہائی

تجھ سے کس نے کہا ادھورا ہوں

 

آئینے سے تمہارے بارے میں

بات کرنا عجیب لگتا ہے

 

بات بے بات چپ سا ہو جانا

روٹھنا ہے تو روٹھ جاؤ نا

 

ہنس کے راتیں گزار دیتا ہوں

میرا رو کر بھی جی نہیں بھرتا

 

زینؔ میں اس کا نام لینے میں

آج بھی احتیاط کرتا ہوں

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ