آپ کی رف رف سواری لاجواب

شان مولا نے نکھاری لاجواب

تشنگی کے واسطے اصحاب کی

انگلیوں سے چشمے جاری لاجواب

ام معبد دیکھتی ہی رہ گئیں

آپ کی صورت وہ پیاری لاجواب

ایکم مثلی ترا اعلان ہے

اور تری وہ روزہ داری لاجواب

امن ہو یا جنگ ہیں تجھ پر فدا

چار یاروں کی وہ یاری لاجواب

مرتضی مشکل کشا خیبر شکن

کفر پر اک ضرب کاری لاجواب

مادرِ حسنین و زینب، فاطمہ

آپکے دل کی دلاری لاجواب

راکبِ دوشِ نبی حسنین ہیں

لاجوابوں کی سواری لاجواب

تاجداروں کی بھی خم گردن جہاں

تاجور کی تاج داری لاجواب

نعت گو مجھ کو بنایا اور یوں

قسمتِ منظرؔ نکھاری لاجواب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]