بچھائو پھول راہوں میں مِرے سرکار آتے ہیں
بچھاؤ پھول راہوں میں مِرے سرکار آتے ہیں
اُجالے ہیں جہانوں میں مِرے سرکار آتے ہیں
بہاریں ہی بہاریں ہیں گُلستانِ رِسالت میں
نئی رونق نظاروں میں مِرے سرکار آتے ہیں
ملائک، انبیاء و مرسلیں جشنِ ولادت میں
کھڑے ہیں سب قطاروں میں مِرے سرکار آتے ہیں
پکارو! مرحبا! یامصطفی، صلِّ علیٰ مل کر
خوشی ہے یہ زَمانوں میں مِرے سرکار آتے ہیں
یہ دیکھو حشر والو! میری قسمت بھی جگانے کو
مِری مشکل کی گھڑیوں میں مِرے سرکار آتے ہیں
میرے لب پر محمد ﷺ کا ہمیشہ نام رہتا ہے
ہمیشہ میری سوچوں میں مِرے سرکار آتے ہیں
رضاؔ ایمان ہے بزمِ ثنا میں فضل فرمانے
کرم کے خاص لمحوں میں مِرے سرکار آتے ہیں