اردوئے معلیٰ

Search

بے دلی سے ہنسنے کو خوش دلی نہ سمجھا جائے

غم سے جلتے چہروں کو روشنی نہ سمجھا جائے

 

گاہ گاہ وحشت میں گھر کی سمت جاتا ہوں

اس کو دشتِ حیرت سے واپسی نہ سمجھا جائے

 

خاک کرنے والوں کی کیا عجیب خواہش تھی

خاک ہونے والوں کو خاک بھی نہ سمجھا جائے

 

ہم تو بس یہ کہتے ہیں روز جینے مرنے کو

آپ چاہے کچھ سمجھیں زندگی نہ سمجھا جائے

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ