اردوئے معلیٰ

Search

ترے عشق کے تو چرچے سرِ عرش چل رہے ہیں

وہ نکھر کے آئے جلوے جو سرِ ازل رہے ہیں

 

یہی لگ رہا ہے مجھکو تری زلف پر فدا ہیں

سرِ شام اس جہاں میں جو یہ سائے ڈھل رہے ہیں

 

وہ ہیں ہر طرف کے مالک کسی سمت سے بھی آئیں

ہے یہی سبب کہ کروٹ یہ بشر بدل رہے ہیں

 

کبھی پھر براق لیکر شہ دیں ادھر سے گزریں

انھیں حسرتوں میں تارے شبِ غم نکل رہے ہیں

 

کبھی حکم حاضری ہو ہے عزیز بندہُ در

کہ نگاہ و دل میں آقا کئی خواب پل رہے ہیں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ