اردوئے معلیٰ

Search

جو نگاہِ شہِ امم ہو جائے

ایک ادنیٰ بھی محترم ہو جائے

 

مصطفیٰ کہہ دیں جو غلام اپنا

خدشۂ حشر کالعدم ہو جائے

 

نقشِ پا ان کے مہرباں ہوں اگر

کوئے دل غیرت ارم ہو جائے

 

آرزو ہے فقط یہی آقا

میرا دل آپ کا حرم ہو جائے

 

چاہتا ہوں کہ میری مٹی بھی

خاکِ شہرِ نبی میں ضم ہو جائے

 

دیکھ کر روضۂ نبی کا عروج

سرِ ہفت آسماں بھی خم ہو جائے

 

یا خدا میرے صفحۂ دل پر

صرف نام نبی رقم ہو جائے

 

مہرباں ہو اگر غمِ شبیر

دور دارین کا الم ہو جائے

 

عمر گزرے جو نعت پڑھتے مجیبؔ

پھر تو آساں رہِ عدم ہو جائے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ