اردوئے معلیٰ

Search

دُنیا میں حق عیاں ہے رِسالت مآب سے

پُر نور ہر جہاں ہے رِسالت مآب سے

 

ہر ایک مُقتدی ہے رِسالت مآب کا

ہر اِک نبی کی شاں ہے رِسالت مآب سے

 

ایندھن بنے گا نارِ جہنم کا بالیقیں

جو، جو بھی بدگُماں ہے رِسالت مآب سے

 

صبحِ اَزَل سے خَلق پہ رحمت کا دوستو!

روشن یہ آسماں ہے رِسالت مآب سے

 

اُن سے وَفا کا فیض ہے دِل میں بھی نور ہے

ہر چہرہ ضوفشاں ہے رِسالت مآب سے

 

رب کی رضاؔ سے بولتے ہیں مصطفی کریم

قُرآن کا بیاں ہے رِسالت مآب سے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ