اردوئے معلیٰ

رحمتیں اپنی کر عطا مولا

اپنے گھر میں مجھے بلا مولا

 

آس تجھ سے لگی ہے بس میری

گرمیٔ حشر سے بچا مولا

 

موت آئے مجھے مدینے میں

ہو یہ پوری مری دعا مولا

 

صدقۂ شافعِ اُمم مجھ کو

راہ توبہ کی کر عطا مولا

 

ایک مدت سے آرزو ہے مری

روضۂ مصطفیٰ دکھا مولا

 

نعت کے صدقے زاہدؔؔ عاصی کو

مصطفیٰ کی ملے رضا مولا

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔