زباں پر مصلحت ، دل ڈرنے والا
بڑا آیا محبت کرنے والا
شکستہ پیڑ پر چڑیوں کے نوحے
خُدا بخشے ، بھلا تھا مرنے والا
ترے دل میں بھی اک دن جا بسے گا
ترے پیروں پہ ماتھا دھرنے والا
ہمیں بالکل ہی خالی کر گیا ہے
ہمارے عشق کا دم بھرنے والا
معلیٰ
بڑا آیا محبت کرنے والا
شکستہ پیڑ پر چڑیوں کے نوحے
خُدا بخشے ، بھلا تھا مرنے والا
ترے دل میں بھی اک دن جا بسے گا
ترے پیروں پہ ماتھا دھرنے والا
ہمیں بالکل ہی خالی کر گیا ہے
ہمارے عشق کا دم بھرنے والا