اردوئے معلیٰ

زندگی آپ سے زندگی آپ ہیں

زندگی کی مری ہر خوشی آپ ہیں

 

بار عصیاں سے ہوگی رہائی مری

روزِ محشر مرے شافعی آپ ہیں

 

ظلمتیں چھائی تھیں دہر میں چار سو

لے کے آئے ضیا یا نبی آپ ہیں

 

اذن ہو حاضری کا مجھے بھی حضور

جھولیاں بھرنے والے سخی آپ ہیں

 

شبِ اسریٰ تھے سارے نبی مقتدی

جن کو سب کی امامت ملی آپ ہیں

 

جس نے ذکر نبی کو بنایا شعار

اس کے دل کا سکوں تازگی آپ ہیں

 

دینِ حق کا مکمّل ہوا آپ پر

رحمتِ دو جہاں وارثی آپ ہیں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ