اردوئے معلیٰ

Search
شعور کی روشنی اُسی سے
حیات کی آگہی اُسی سے
حیاتِ بعد الممات کا درک بھی اُسی سے
کہ جو صفا پر
طلوع ہو کر
پیامِ توحید لے کے آیا
وہ جس کا سایہ
کبھی نہ دیکھا گیا جہاں میں
مگر دو عالم کے واسطے
اُس کی ذاتِ اقدس
ہے رحمتوں کا
وسیع سایہاُسی کے دامن میں
جبر کی دھوپ سے جھلس کر
پناہ ڈھونڈی تھی آدمی نے
اُسی کے دامن میں
آج بھی ہے پناہ… لیکن
ابھی جہاں
اُس کی رحمتوں کا شعور
حاصل نہ کر سکا ہے
وہ جس سحر کی تلاش میں ہے ازل سے انساں
سحر وہ اُس کے
دیار ہی سے طلوع ہوگی
کہ رسمِ تقسیمِ روشنی بھی
اُسی کے در سے چلی تھی پہلے
اور اب بھی
یہ روشنی
اُسی ذات سے ملے گی
یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ