اردوئے معلیٰ

Search

غم نے کیا ہے یہ حال آقا

دل ہو گئا پائمال آقا

 

ہر عادتِ بد مری چُھڑا دیں

کر دیں مجھے خوش خصال آقا

 

واللہ میں ہوں غلام جس کا

وہ میرا ہے بے مثال آقا

 

ہیں شمس و قمر بھی آپ کے محکوم

آپ کے ہیں ماہ و سال آقا

 

قبضہ میں خدا نے دے دیا ہے

ہے جس قدر ملک و مال آقا ​

 

ہو ظاہر و باطن ایک جیسا

ہو میرا یوں حال و قال آقا

 

رضوی ہو راہ ، حنفی منزل

بھٹکوں نہ ، مجھے سنبھال آقا

 

ہو کاش مشاہدہ ، مشاہد

دیکھوں رُخِ پر جمال آقا

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ