اردوئے معلیٰ

Search

مال و زر ہیرے جواہر اور نہ ہی فوجِ کثیر

خلقِ عالی سے عالم کیا آقا نے اسیر

 

میرے آقا کا تو سایہ تک نہیں ثانی کہاں

کیسے ممکن ہے ہو دنیا میں کوئی اُن کی نظیر

 

مالک ارض و سما جن کی ثنا خوانی کرے

مدح کر پائے گا کیا ان کی مرا قلبِ حقیر

 

آگ پر جلتا رہا لیتا رہا نامِ حبیب

کوئی دیوانہ سا دیوانہ تھا آقا کا فقیر

 

حشر میں ان کی شفاعت کے سبب ہو گی نجات

وارثیؔ امت بچا لیں گے سرِ محشر اخیر

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ