اردوئے معلیٰ

Search

محبوب خدا احمد مختار کی صورت

نظروں میں بسی رہتی ہے سرکار کی صورت

 

گر دید ہو اک بار تو مٹ جائیں گے سب غم

غمخوار و مددگار ہے دلدار کی صورت

 

توفیق خدا بخشے تو دل کھول کے میں بھی

دیکھوں وہ حسیں سید ابرار کی صورت

 

محبوب دو عالم ہیں وہ محبوبِ خدا بھی

کیا خوب بنائی مرے سرکار کی صورت

 

طیبہ میں بلا لیں وہ شوق سے دیکھوں

سرکار کے گنبد کی مینار کی صورت

 

چمکے ہیں اسی سے تو ابوبکر و عمر بھی

کیا خوب چمکدار ہے سرکار کی صورت

 

بس جائیے اس طرح دلِ زارؔ میں آقا

نظروں میں رہے گیسو و رخسار کی صورت

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ