اردوئے معلیٰ

Search

نہ ہو ذکرِ نبی محفل وہ کیا ہے

کہ جن کے واسطے سب کچھ بنا ہے

 

انھی سے رنگِ فطرت روحِ قدرت

انھی سے چاند تاروں میں ضیاء ہے

 

انھی کا تذکرہ عرشِ بریں پر

اور اک اک فرش کا ذرہ سجا ہے

 

وہ جن کا نامِ نامی لب پہ آئے

وظیفہ سب کا پھر صلِ علیٰ ہے

 

کہاں عرفی کہاں نعتِ محمد

کرم مخصوص یہ اللہ کا ہے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ