اردوئے معلیٰ

Search

محشر میں ان سے بڑھ کے تو کوئی اماں نہیں

ان پر یقین ہے مرا ہرگز گماں نہیں

 

طاقت قلم میں وہ کہاں تعریف لکھ سکے

ان کی ثنا بیاں جو کرے وہ زباں نہیں

 

شاعر ہوں میں طبیب ہوں سب کچھ تو ہوں مگر

میں کچھ نہیں حضور کا گر نعت خواں نہیں

 

رونق کہاں ہے ان کی گلی سی جہان میں

ان کے دیار جیسا کوئی سائباں نہیں

 

بس اذن چاہتا ہے حضوری کا اب عطا

گھٹنوں کے بل بھی راستہ مجھ کو گراں نہیں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ