اردوئے معلیٰ

 

مدح کب تک شہِ کونین ! شنیدہ لکھوں

کاش وہ وقت بھی آئے کہ میں دیدہ لکھوں

 

دولتِ درد عطا ہو مرے آقا ! مجھ کو

آپ () کی نعت میں با قلبِ تپیدہ لکھوں

 

کاش وہ چشمِ کرم میری طرف بھی ہو جائے!

میں بھی حسَّانؓ کے لہجے میں قصیدہ لکھوں

 

چادرِ زیست پہ عصیاں کے اگر داغ نہ ہوں

یا نبی ! آپ کے اوصافِ حمیدہ لکھوں

 

فہمِ قرآن کی توفیق میسر ہو اگر

میں بھی سرکارِ دو عالم کا قصیدہ لکھوں

 

نعت لکھنا ہی وظیفہ مرا بن جائے عزیزؔ

جب لکھوں لذَّتِ دیدار چشیدہ لکھوں

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات