مرا عشق و عرفاں، مرا دین و ایماں، محبت نبی کی عبادت خدا کی

مرے دل کا ارماں، مرے دُکھ کا درماں، محبت نبی کی عبادت خدا کی

یہ ارشاد ہے انبیا اولیا کا، یہی قول مردانِ صدق و صفا کا

حدیثِ نبی ہے یہی درسِ قراں، محبت نبی کی عبادت خدا کی

خدا سے بعجز و ادب مانگتے ہیں، اُٹھائے ہیں دستِ طلب مانگتے ہیں

سدا مانگتے ہیں سبھی جن و انساں، محبت نبی کی عبادت خدا کی

مدینہ و مکّہ کی جانب سفر ہے، خدائی کا محبوب پیشِ نظر ہے

رہِ عشق و مستی میں شمعِ فروزاں، محبت نبی کی عبادت خدا کی

فضاؤں میں چہکار حمد و ثنا کی، ہواؤں میں مہکار حمد و ثنا کی

خدا نے عطا کی مجھے بھی فراواں، محبت نبی کی عبادت خدا کی

نبی سے مجھے عشق وارفتگی ہے، خدا سے مجھے پیار وابستگی ہے

کرے ہے مرے دل میں ہر دم چراغاں، محبت نبی کی عبادت خدا کی

ظفرؔ تیری حمد و ثنا سن رہے ہیں، نبی پاک ربّ العلیٰ سن رہے ہیں

بنا لے گی تجھ کو شہنشہ کا درباں، محبت نبی کی عبادت خدا کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

ضیائے کون و مکاں لا الٰہ الا اللہ

بنائے نظمِ جہاں لا الٰہ الا اللہ شفائے دردِ نہاں لا الٰہ الا اللہ سکونِ قلبِ تپاں لا الٰہ الا اللہ نفس نفس میں رواں لا الٰہ الا اللہ رگِ حیات کی جاں لا الٰہ الا اللہ بدستِ احمدِ مرسل بفضلِ ربِّ کریم ملی کلیدِ جناں لا الٰہ الا اللہ دلوں میں جڑ جو پکڑ […]

لفظ میں تاب نہیں، حرف میں ہمت نہیں ہے

لائقِ حمد، مجھے حمد کی طاقت نہیں ہے ایک آغاز ہے تو، جس کا نہیں ہے آغاز اک نہایت ہے مگر جس کی نہایت نہیں ہے وحشتِ قریۂ دل میں ترے ہونے کا یقیں ایسی جلوت ہے کہ مابعد بھی خلوت نہیں ہے ترا بندہ ہوں، ترے بندے کا مداح بھی ہوں اس سے آگے […]