اردوئے معلیٰ

Search

مسافر عشق کا ہوں اور مری منزل مدینہ ہے

اے بحرِ بے کراں سن لے مرا ساحل مدینہ ہے

 

میں نعتِ مصطفٰی لکھتا ہوں ، چشمِ نم سے پڑھتا ہوں

مرے افکار اور اشعار کا حاصل مدینہ ہے

 

گلستانِ زمیں پر شہر سب مانند پھولوں سے

مگر سرکار کی مہکار کا حامل مدینہ ہے

 

عجم میں رہ کے بھی سرکار کرتا ہوں زیارت میں

میں آنکھیں بند کر کے دیکھ لوں تو دل مدینہ ہے

 

مرے مالک ترے کُن کا کمالِ حُسن ایسا ہے

جہانِ خوشنما چہرہ اگر ہے تِل مدینہ ہے

 

عطا سرکار کا تجھ پر کرم ہے نعت لکھتا ہے

مزہ لیکن سنانے کا ہے تو محفل مدینہ ہے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ