اردوئے معلیٰ

Search

ملتی نہیں ہے ان کے سوا اب ہمیں اماں

ایسے نبی کو چھوڑ کے جائے کوئی کہاں

 

مجھ کو سکون کب ہے ترے در کے ماسوا

خواہش ہے ساری زیست گزر جائے اب وہاں

 

دیکھا نبی کی یاد کو دل میں بسا کے پھر

بھولا نہیں ہے دل سے کبھی ان کا آستاں

 

کوئی نہیں ہے آپ کے جیسا مرے نبی

سرکار آپ ہی تو ہیں مختار دو جہاں

 

بستی ہیں جس وجود سے طیبہ کی گھاٹیاں

زاہد! مہک سے اس کی مہکتے ہیں گلستاں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ