اردوئے معلیٰ

Search

ہے کھڑی امتِ مصطفی صف بہ صف

کر رہے ہیں وہ سب پر عطا صف بہ صف

 

آپ کے در سے خالی نہ پلٹا کوئی

آپ کے در پہ ہیں سب گدا صف بہ صف

 

وقتِ میثاق کیا شان تھی آپ کی

جب کھڑے ہو گئے انبیا صف بہ صف

 

رحمتوں، شفقتوں کے سبھی سلسلے

سیرتِ پاک میں جا بجا صف بہ صف

 

ناز کیوں کر نہ ہو آپ کی ذات پر

جس سے افلاک ہیں پر ضیا صف بہ صف

 

ان میں زاہد بھی شامل ہو محشر کے دن

کر رہے ہوں جو اُن کی ثنا صف بہ صف

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ