اردوئے معلیٰ

میں ترا بندہ ہوں مولا تو مرا پروردگار

میری یک یک سانس پر ہے صرف تیرا اختیار

 

موت بھی قبضہ میں تیرے زندگی بھی تیری دین

غم کے بدلہ میں عطا کیں تو نے خوشیاں بے شمار

 

سب تری حمد و ثنا میں رات دن مشغول ہیں

گنگناتی ندیاں اور گیت گاتے آبشار

 

حور و غلماں ، جن و انساں ، ماہ و انجم ، آفتاب

سب ترے پابند ہیں اور سب پہ تیرا اختیار

 

شکل میں قرآن کے بخشا ہمیں اپنا کلام

اور محمد سا دیا ہے رہنمائے ذی وقار

 

میں گناہوں میں ہوں ڈوبا تو ہے رحمٰن و رحیم

بخش دے میری خطائیں میں بہت ہوں شرمسار

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ