اردوئے معلیٰ

Search

نبی کا پیارا نواسہ حسین ابنِ علی

وفا کے چرخ کا تارا حسین ابنِ علی

 

نبی کے دین کا گلشن خزاں رسیدہ تھا

لہو سے اپنے سنوارا حسین ابنِ علی

 

کوئی نہ پوچھے گا محشر میں مُنکرِ دیں کو

مرا بنیں گے سہارا حسین ابنِ علی

 

یزیدیت کاجہاں سے نشان محو ہوا

جہاں میں تیرا ہے چرچا حسینؓ ابنِ علی

 

مدد کو آئے ہیں میری ہمیشہ وہ زاہدؔ

زباں سے جب بھی پکارا حسینؓ ابنِ علی

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ