نثار تجھ پہ کہ رخسار کا لیا بوسہ
حلیمہ تونے تو سرکار کا لیا بوسہ
مدینہ پاک کے آثار جب نظر آئے
زمین چوم کے اشجار کا لیا بوسہ
سجائی محفل میلاد جس گھڑی گھر میں
مہک نے جھوم کے گھر بار کا لیا بوسہ
عکاشہ آپ کی حکمت پہ میں ہوا قربان
جو مُہر پاک پہ یوں پیار کا لیا بوسہ
جو نعتِ پاک لکھی میں نے ، ماں کو دکھلائی
مجھے بھی چوما تو اشعار کا لیا بوسہ