اردوئے معلیٰ

Search

نظر سے لوحِ دل پہ کچھ عبارتیں لکھی گئیں

برنگِ نور، سرخوشی کی ساعتیں لکھی گئیں

 

بیادِ شہر مصطفیٰ کبھی جو آنکھ نم ہوئی

اُس اک گھڑی میں نعت کی اجازتیں لکھی گئیں

 

محبتوں کو میں نے صرف اُن کے نام کر دیا

تو پھر مرے نصیب میں محبتیں لکھی گئیں

 

ترے لیے تو زندگی کو زندگی کیا گیا

ترے لیے تو مصحفوں میں سورتیں لکھی گئیں

 

مرے سخی کی بخششیں کوئی شمار کر سکا

کسی سے کب حضور کی عنایتیں لکھی گئیں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ