اردوئے معلیٰ

Search

نعتِ احمد زبان پر اتری

خوشبو دل کے مکان پر اتری

 

ہو نگاہِ کرم رسولِ خدا

پھر مصیبت جہان پر اتری

 

ناؤ گرداب سے نکل آئی

جب عطا بادبان پر اتری

 

دنیا برباد ہونے والی تھی

تیری رحمت جہان پر اتری

 

ایک بجلی بروزِ عاشورہ

آپ کے گلتسان پر اتری

 

ذکر صل علیٰ چھڑا مظہرؔ

اک لطافت بیان پر اتری

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ