اردوئے معلیٰ

Search

واصف نبی کا اپنے یہاں جو بشر نہیں

انسان کیسا بھی ہو مگر معتبر نہیں

 

جس وقت پڑھ لیا ہے نبی پر درود بھی

میری زباں کبھی بھی رہی بے اثر نہیں

 

گستاخ جو نبی کا ہوا جل کے مر گیا

جلنا نصیب اس کا ہے اس سے مفر نہیں

 

نعتِ نبی کی بخش دے توفیق اے خدا

جز اس کے کوئی خواہشِ فن و ہنر نہیں

 

لب پر سجا کے ان کی ثنا رکھ تو ہر گھڑی

آجائے موت کب تجھے کوئی خبر نہیں

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ