اردوئے معلیٰ

Search

کچھ بات مرے منہ سے نکلنے نہیں دیتے

اللہ رے غمزے کہ سنبھلے نہیں دیتے

 

کافر نہیں کرتے ہیں مسلماں نہیں رکھتے

دم بھر مجھے اک راہ چلنے نہیں دیتے

 

لبریز ہے دل جوش انا اللہ سے لیکن

اس کوزے سے دریا کو ابلنے نہیں دیتے

 

کر جاتے ہیں ہر درد میں آکر مری تسکیں

لخت دل صد پارہ اگلنے نہیں دیتے

 

عاشق ہوں مجھے عشق سے ترکیب دیا ہے

مٹی میں ملا کر مجھے گلنے نہیں دیتے

 

داغوں سے بنایا ہے مجھے سرو چراغاں

کیا غم ہے اگر پھولنے پھلنے نہیں دیتے

 

پامال کیا مجھ کو عزیز ان کی روش نے

آنکھیں کبھی ان تلووں سے ملنے نہیں دیتے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ