اردوئے معلیٰ

Search

ہر چیز تیرا نقشِ کفِ پا ہی لگے ہے

کعبے کو جو دیکھوں ہوں مدینہ ہی لگے ہے

 

کیا جانیے کیا کیا ہیں کراماتِ مدینہ

دنیا بھی تیرے شہر کا ذرہ ہی لگے ہے

 

سنسار پہ جو چھاوؔں کیے رہتا ہے ہر دم

آکاش ترا گنبدِ خضرا ہی لگے ہے

 

مالا وہ جپی خواجہ کونین کی میں نے

اب جو بھی لگے ہے مجھے اچھا ہی لگے ہے

 

اے کاش ندا گنبدِ خضرا سے یہ آئے

چوکھٹ پہ پڑا بندہ ہمارا ہی لگے ہے

 

بھکشو ہے رفیق ایسا مدینہ کے دھنی کا

جب دیکھو یہ سرکار کا منگتا ہی لگے ہے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ