اردوئے معلیٰ

Search

ہوتا گیا کرم بھی مدینے کی راہ میں

آئی تھی جب حضور کی الفت نگاہ میں

 

نعتِ نبی کے باب میں لازم ہے احتیاط

پاسِ ادب ہو سرورِ عالم پناہ میں

 

دامن کو میرے آپ نے رحمت سے بھر دیا

میں خالی ہاتھ آیا تھا اس بارگاہ میں

 

محشر میں سر پہ میرے شفاعت کی ہو ردا

اعمال خیر کے نہیں لوحِ سیاہ میں

 

میرے سخن میں کیف بھی ہو کیفیت بھی ہو

کہتا ہوں نعت آپ کی الفت کی چاہ میں

 

خواہش یہی ہے میری ،لحد میں کہیں نبی

زاہدؔ سناؤ نعت مری بارگاہ میں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ