اردوئے معلیٰ

Search

لے کر نبی کا نام جہاں میں سنور گیا

یوں سیرتِ نبی پہ عمل سے نکھر گیا

 

ساری حیات نُور کے سانچے میں ڈھل گئی

جب اسم ِ مصطفےٰ مرے دل میں اتر گیا

 

اپنے نبی سے جس کو محبّت نہ ہو سکی

ایمان اس کے پاس سے ہو کر گزر گیا

 

خالی کوئی نہ آپ کے دربار سے رہا

دامن یہاں سے بھر کے ہمیشہ وہ گھر گیا

 

کیا شان میں بیان کروں ذاتِ پاک کی

ملنے گئے خدا سے زمانہ ٹھہر گیا

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ