یارَبّ میں صبح و شام حرم دیکھتا رہوں
(مناجات : ۲ مئی ۱۹۹۴ء کو بیت اللہ میں لکھی گئی)
یارَبّ میں صبح و شام حرم دیکھتا رہوں
ہر ہر نفس، میں تیرا کرم دیکھتا رہوں
ایمان کے اُفق پہ نظر آئے روشنی
مٹتے ہوئے جہاں سے ظََلَمْ دیکھتا رہوں
ایسی نگاہ مجھ کو عطا کر کہ تا حیات
پوشیدہ ہو جو قطرے میں یم، دیکھتا رہوں
اوجھل ہو جب نظر سے صراطِ عمل تو میں
تیرے نبیؐ کے نقشِ قدم دیکھتا رہوں