محبوب کی قربت میں محب کا بھی پتہ ڈھونڈ !

اے ڈھونڈنے والے تو مدینے میں خدا ڈھونڈ !

برسے گا ابھی ابرِ کرم کشتِ سخن پر

اس زلف کے مضمون کو اے فکرِ رسا ! ڈھونڈ

لے ! ظِلِّ رفعنا میں ترفّع کی ہوائیں

سرکار کی سیرت میں ترقی کا پتہ ڈھونڈ

غم کی ہے کہیں دھوپ ، بلا کی کہیں گرمی

آ ! سایۂِ توصیف میں ، رحمت کی ہوا ڈھونڈ !

کر ذکر ذرا چشم و لب و زلف و دہن کا

یوں رمز و گل و ابرِ سخا ، آبِ شفا ڈھونڈ !

ہو جائے گی پر نور شبِ ظاہر و باطن

ظلمت زدۂِ دہر ! مہِ حرفِ ثنا ڈھونڈ

اے زینتِ دنیا کی خزاؤں سے بِلکتے !

’’ جنت کی بہاروں کا مدینے میں مزہ ڈھونڈ ‘‘

بیدِل کی طرح جدتِ معنٰی بھی ہے لازم

افکار میں ندرت کو معظمؔ ! تو سدا ڈھونڈ !

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]