جہاں میں جلوہ گر ہے ہر جگہ رحمت محمد کی

یہ ساری زینتِ کونین ہے برکت محمد کی خدائے پاک جب کرتا ہے خود مدحت محمد کی تو پھر کیوں کر نہ ہو مّداح سب خلقت محمد کی نمازِ پنجگانہ اس لیے پیاری ہے خالق کو کہ ہے اس سے نمایاں صورت و سیرت محمد کی ہے قرآنِ الہیٰ آئنہ اخلاق کا ان کے ڈھلی […]

جو بھی نکلا تری محفل سے نہ تنہا نکلا

دل میں اپنے لیے ارمانوں کی دنیا نکلا کوئی ایسا، کوئی ویسا، کوئی کیسا نکلا لاکھ بندوں میں اک اللہ کا بندہ نکلا رخِ ظلمت کدۂ دہر ہوا نورانی مطلعِ دہر پہ جب سے مہِ بطحا نکلا ہم جسے ذرہ ناچیز سمجھتے تھے وہی اپنے باطن میں لیے اک نئی دنیا نکلا اشک بہہ جائیں […]

جو بھی فدائی شہِ کون ومکاں ہوا

وہ بے نیاز گردش ہفت آسماں ہوا لکھی ہے میں نے نعتِ نبی سیلِ اشک سے ہر لفظ دردِ دلِ کا مرے ترجماں ہوا کیونکر بتاؤں عالمِ تذکارِ مصطفےٰ ہر لمحہ زندگی کا، مسّرت فشاں ہوا حاصلِ سرور و کیف ہوا ان کے نام سے ذکرِ رسول پاک سے دِل گلستاں ہوا لب پہ جو […]

جم گیا ہے مری آنکھوں میں یہ نقشہ تیرا

پتلیاں سب کو دکھاتی ہیں تماشا تیرا تو اگر آئے تو رستے میں بچھا دوں آنکھیں دیکھتی رہتی ہیں آنکھیں مری رستہ تیرا اس کی قائل ہے خدائی جو ہے تیرا قائل وہ کسی کا بھی نہ ہوگا جو نہ ہوگا تیرا وہ سوا تجھ سے بھی تو اس کے سوا سب سے سوا ایک […]

تقریر میں کی اس نے ہجوِ مئے ناب آخر

واعظ نے زباں تَر کی از ذکرِ شراب آخر عرصہ تھا جوانی کا اک عرصۂ خواب آخر جب آنکھ کھلی اپنی تھا دورِ شباب آخر حق بات کو کہنے میں کیا مجھ کو حجاب آخر اول ہے کتابوں میں اتری جو کتاب آخر بے چین ہمیں رکھنا بے چین ہی خود رہنا دل لے کے […]

اُسی رحمت خاص کی آرزو ہے، اُسی اک نظر کا یہ دل ہے سوالی

وہ پَل بھر میں کایا پلٹ دینے والی، وہ ماٹی کو سونا بنادینے والی جھلستی ہوئی ریت پر لیٹ کر بھی وہ صبر بلالی، وہ شانِ بلالی نبی سے محبت کا یہ معجزہ تھا کہ تپتی زمیں پر بھی جنت بنالی ملا کر دو ہاتھ میں نے بنایا، وہ کشکول جب سوئے مولا بڑھایا وسیلے […]

ان کو آتا ہے رب العلی کا سلام

سب ملائک کا کل انبیاء کا سلام اصفیا، اتقیا، اولیا کا سلام ان پہ ہر اہلِ قلب و سخا کا سلام یا رسول معظم علیک سلام وہ ھمارے نبی، وہ خدا کے نبی لوحِ محفوظ و عرش العلی کے نبی وہ رسل کے رسول، انبیا کے نبی آپ ہیں ساری خلقِ خدا کے نبی آپ […]

احساسِ ہر گناہ و خطا کون لے گیا

دل سے متاعِ خوفِ خدا کون لے گیا اس شہرِ دل سے نور و ضیا کون لے گیا سوءِ عمل ہے اور بھلا کون لے گیا کیفِ جمال و کیفِ ادا کون لے گیا رنگیں تری ردائے حیا کون لے گیا ہمدم مرے بدل دے یہ لکھا نصیب کا ہے تیرے پاس دستِ دعا کون […]

احساسِ قرب و دوریِ منزل نہیں رہا

ہم فرض کر چکے ہیں کہ ساحل نہیں رہا تسخیرِ کائنات کی سرگرمیاں عبث زیرِ نگیں ترے یہ اگر دل نہیں رہا ناکامیوں سے مجھ کو ملا عزمِ مستقل نعم الحصول ہے کہ جو حاصل نہیں رہا نالے فلک شگاف نہیں، آہ نا رسا دل اب کچھ اعتبار کے قابل نہیں رہا صحنِ چمن میں […]

آنکھیں جو خدا دے تو ہو دیدار محمد

ہوں کان تو سنتے رہیں گفتار محمد اے کاش، مری قسمت خفتہ کبھی جاگے اے کاش ملے خواب میں دیدار محمد سودائے محبت کی جنہیں ملتی ہے دولت سر بیچ کے ہوتے ہیں خریدار محمد قید وہ ہے جو عشق محمد سے ہے آزاد آزاد وہ ہے جو ہے گرفتار محمد حافظ کی دعا تجھ […]