مے کفر کی در جامِ اسلام نہیں لوں گا

جویائے حقیقت ہوں، اوہام نہیں لوں گا ساقی ترے ہاتھوں سے میں جام نہیں لوں گا نظروں سے پلا دے بس پھر نام نہیں لوں گا یہ لذتِ پیہم ہے، وہ لذتِ دو روزہ آلام کے بدلے میں آرام نہیں لوں گا تو دامِ محبت میں پھنستا ہے تو پھنس اے دل میں اپنی زباں […]

مومن وہی ہے ان سے جو عہد وفا کرے

جاتی ہے جان جائے محبت کیا کرے ہو جس کے دل میں نُورِ نبوّت کی روشنی کیوں کر نمازِ عشقِ محمد قضا کرے ان کی گلی میں جس کو ہے جانے کی آرزو ہلکوں سے اپنی تنکے بھی جاکر چُنا کرے عرفان و آگہی کے افق اس پہ وا بھی ہوں جو بابِ شہر علم […]

ملی ہزاروں کو اس طرح سے بھی راہِ صواب

نہیں کرم سے ہے خالی تری نگاہِ عتاب برائے مکتبِ دنیا ہے مستقل وہ نصاب طفیلِ شاہِ مدینہ ملی ہمیں جو کتاب مئے حجاز کی مستی سے ہے غرض مجھ کو ملے نہ جامِ مصفّٰی تو دُردِ بادۂ ناب پیو پلاؤ مئے عشقِ ساقیِ کوثر جو حور و خلد کی خواہش تمہیں ہے روزِ حساب […]

مطلعِ رخ پہ تری زلفِ دوتا ہو جانا

عالمِ صبح کا ہم رنگِ مسا ہو جانا کون کہتا ہے کہ مرنا ہے فنا ہو جانا یہ تو ہے واصلِ دنیائے لِقا ہو جانا اپنے ماحول سے باہر ہے پریشاں حالی راس نغمہ کو نہیں نے سے جدا ہو جانا باعثِ ننگ ہے اے بندۂ یزداں تیرا بندۂ حرص و ہوس صیدِ ہوا ہو […]

مرے آقا زمینیں اور زمانے آپ کے ہیں

جو ہیں کون ومکاں میں کُل خزانے آپ کے ہیں بجائے خود ثنا ہیں لفظ محمود ومحمد کچھ ایسے نام ہی رکھے خدا نے آپ کے ہیں جو دامن حشر تک بھرتے رہیں گے، ہیں ہمارے نہ خالی ہوں جو رحمت کے خزانے، آپ کے ہیں یہ مانا آج ہم بھولے ہوئے، بھٹکے ہوئے ہیں […]

محفل میں تھا اکیلا , تھے جذبات منفرد

اُن کے کرم سے ہو گئی اک نعت منفرد حاجات منفرد ہیں ، عبادات منفرد شہرِ نبی میں میری مناجات منفرد اللہ بھیجتا ہے درود اُن پہ رات دن وُہ خود بھی منفرد ہیں ، اُن کی بات منفرد گزرے جو اُن کی یاد میں , ہیں منفرد وہ دن اور اُن کی یاد میں […]

مایوسیوں کا میری سہارا تمہیں تو ہو

میرے خیال و خواب کی دنیا تمہیں تو ہو تاباں ہے جس کے نور سے دنیائے زندگی وہ شمع نور، نورِ سراپا تمہیں تو ہو پھرتے ہیں جس کو ڈھونڈتے مہتاب وآفتاب اے حاصل مراد وہ جلوہ تمہیں تو ہو ہے حُسن میں تمہارے کچھ اس طرح دل کشی سو بار جس کو دیکھ کر […]

سلام اس ذات اقدس پر، سلام اس فخر دوراں پر

ہزاروں جس کے احسانات ہیں دنیائے امکاں پر سلام پر جو حامی بن کے آیا غم نصیبوں کا رہا جو بیکسوں کا آسرا، مشفق غریبوں کا مددگار و معاون بےبسوں کا، زیردستوں کا ضعیفوں کاسہارا اور محسن حق پرستوں کا سلام اس پر جو آیا رحمتہ للعالمیں بن کر پیام دوست لے کر، صادق الوعد […]

دنیا نہیں دیتی تو نہ دے ساتھ ہمارا

ہم کو بہت شاہِ عرب تیرا سہارا ہر چیز بدل جائے ترا پا کے اشارہ کیا گردشِ افلاک ہے، کیا وقت کا دھارا ہر سمت تھا پھیلا ہوا، طوفانِ تباہی انسان کی کشتی کو ملا، تجھ سے کنارہ پھر آپ کی جانب ہیں زمانے کی نگاہیں پھر ایک نظر حاصل کونین خدارا جالب کو یقیں […]

درِ نبی پہ نظر، ہاتھ میں سبوۓ رسولؐ

گدا سے پوچھیے شانِ  گداۓ کوۓ رسولؐ ھے شمع شمع فروزاں، بہ فیضِ نورِ نبیؐ مہک گلوں میں ھے رقصاں بہ لطفِ  بوۓ رسولؐ خدا کو کیسے گوارا ھو آپ کی توھین ھے آبروۓ خدا اصلِ آبروۓ رسولؐ رھے جو ان سے گریزاں، خدا کا ھو نہ سکے محال، الفتِ حق ھے بے آرزوۓ رسول […]