ایمان ہے قالِ مصطفائی
قرآن ہے حالِ مصطفائی اللہ کی سلطنت کا دولھا نقشِ تِمثالِ مصطفائی کُل سے بالا رسل سے اعلیٰ اجلال و جلال مصطفائی اصحاب نجومِ رہنما ہیں کشتی ہے آل مصطفائی اد بار سے تو مجھے بچالے پیارے اقبال مصطفائی مرسل مشتاقِ حق ہیں اور حق مشتاق وصال مصطفائی خواہان وصالِ کبریا ہیں جویان جمال مصطفائی […]