بزمِ رسولِ پاک سجانے کا وقت ہے

سوئے ہُوئے نصیب جگانے کا وقت ہے دل میں نبی کی یاد بسانے کا وقت ہے ہر وقت ، نعت سننے سنانے کا وقت ہے دنیا کو اب کہاں کسی خاطر میں لاؤں میں اب تو مرا مدینے کو جانے کا وقت ہے مژدہ ملے گا حشر میں عصیاں کے ماروں کو ان سے شفاعت […]

محمد کے روضے پہ جا کر تو دیکھو

وہاں سے پلٹ کر پھر آ کر تو دیکھو جو عرشِ بریں پر بلائے گئے تھے انہیں اپنے دل میں بسا کر تو دیکھو قسم جن اداؤں کی کھاتا ہے اللہ انہیں تم تصور میں لا کر تو دیکھو وہ عرب و عجم کے ہیں محبوب یکتا کبھی گیت انکے بھی گا کر تو دیکھو […]

ضیائے مہر و مہ و کہکشاں جہاں سے ہے

خوشا نصیب کہ نسبت مجھے وہاں سے ہے خدا نے خود انھیں اپنا شریکِ اسم کیا رحیم کہنا انھیں شرک پھر کہاں سے ہے ؟ حضور خود جو بہ نفسِ نفیس ہیں موجود مدینہ اس لیے ذی شان کل جہاں سے ہے جہاں پہ سر کو جھکاتے ہیں قدسیانِ فلک مری بھی نسبت اُسی کوئے […]

مجھے بھی بلایا ہے ، الحمد للہ

کرم کا وہ سایہ ہے ، الحمد للہ مدینہ سے مکہ کیا ہے سفر بھی بڑا لطف آیا ہے ، الحمد للہ ملے جس پہ چل کر ہمیں اس کی جنت وہ رستہ دکھایا ہے ، الحمد للہ پرندوں سے پھولوں سے اشجار سے اک چمن بھی سجایا ہے ، الحمد للہ اطاعت محمد ، […]

مدینے میں عجب ہی صورتِ جذبات ہوتی ہے

مسلسل اشک بہتے ہیں ، مسلسل نعت ہوتی ہے بچشمِ سر یہ دیکھا ہے نبی کے شہر میں ہم نے خدا کی رحمتوں کی رات دن برسات ہوتی ہے مَلَک حاضر نہ ہوں بہرِ سلامی آپ کے در پر نہ ایسی صبح ہوتی ہے ، نہ ایسی رات ہوتی ہے الف سے سین تک قرآن […]

رسولِ پاک کی سیرت سے روشنی پا کر

تمام چاند ستارے ہمارے جادہ ہیں جہاز و راکٹ و اسکائی لیب و طیّارے بُراقِ سرورِ عالم سے استفادہ ہیں انسانیت کو ان سے مِلا نسخۂ شفا تریاق کے عجیب خزانے سخن میں تھے کیمسٹری کی تجربہ گاہوں میں بھی نہیں اجزائے کیمیا جو لُعابِ دہن میں تھے انگشت کے نشان نُمایاں ہیں چاند پر […]

درِ رسول پہ میری یہ التجا پہنچے

حضور ! آپ کے گھر آپ کا گدا پہنچے سلام ان کو کروڑوں مرے خدا پہنچا درود ان پہ کروڑوں ہزار ہا پہنچے خبر ہو سب کو ، مرے خود حضور وارث ہیں مجھے کوئی نہ زمانے کی ابتلا پہنچے خدا یقین دلاتا ہے اس کو بخشش کا برائے توبہ جو ان کے حضور جا […]

تجھ کو روا تکبّر ، تجھ کو ہی کبریائی

اللہ نام تیرا ، تیری ہی سب بڑائی مالک ہے ، تو ہی خالق ، داتا ہے ، تو ہی آقا سارا جہاں ہے تیرا ، ہے تیری کُل خدائی صد شکر ، تُو نے ہم کو انسان ہے بنایا بھیجا نبی پھر اپنا ، انسانیت سکھائی مشکل کبھی جو آئی ، دکھ نے , […]

الہیٰ ! جب سے تجھ سے رابطہ ہے

سکوں قلب و نظر کو مل گیا ہے مرا ایماں ہے ، تُو واحد ہے یا رب نبی تیرا محمد مصطفےٰ ہے شفیع المذنبیں تیرا نبی ہے خطا کاروں کو مژدہ جاںفزا ہے تُو ہی معبود ہے ، مسجود ہے تُو تُو ہی خالق ہے ، مالک ہے ، خدا ہے عبادت ہے تری مقصود […]

کوئی ان کے بعد نبی ہوا ؟نہیں ان کے بعد کوئی نہیں

کہ خدا نے خود بھی تو کہدیا ، نہیں ان کے بعد کوئی نہیں کوئی ایسی ذاتِ ہمہ صفت، کوئی ایسا نورِ ہمہ جِہت کوئی مصطفےٰ، کوئی مجتبےٰ ، نہیں ان کے بعد کوئی نہیں بجز ان کے رحمتِ ہر زماں، کوئی اور ہو تو بتایئے نہیں ان سے پہلے کوئی نہ تھا، نہیں ان […]