قائم ہے جبکہ مدحتِ خیر الورٰی سے ربط

پھر کیوں نہ ہو اثر کا ہماری دعا سے ربط کرتی ہیں ان کی بخششیں خود بے نوا سے ربط رکھتی ہیں خود شفاعتیں اہلِ خطا سے ربط اِک آپ کو ہے قرب فقیروں کے ساتھ خاص رکھتا نہیں ہے ورنہ کوئی شہ گدا سے ربط شیطان اور نفسِ لعیں نے لیا ہے گھیر آقا […]

کیسے بتلاؤں کہ پھر ہوں گا میں کتنا محظوظ ؟

نعت سن کر جو مری ہوں مرے آقا محظوظ جس کو اک بار کرے جلوۂِ خضریٰ محظوظ کر نہ پائے گا اسے اور نظارہ محظوظ کشتۂِ الفتِ انگشت عصائے موسیٰ وصفِ نعلینِ نبی سے یدِ بیضا محظوظ پھول کیا تیرے تکلم سے گلستان جھڑے شہد کو لہجۂِ شیریں کرے تیرا محظوظ سنتے ہی یاد نہیں […]

ہے مدحِ نعلِ شاہ کے زیرِ اثر دماغ

اس خاکسار کا ہے ابھی عرش پر دماغ رکھیے ! بہشتِ یادِ شہِ خلد میں اسے تاکہ بنے نہ لقمۂِ نارِ سقر دماغ آتے نہیں ہیں خشک مضامین فکر میں گر روغنِ درود سے ہو تر بتر دماغ پڑ جائے گر معلِّمِ حکمت کی اک نگاہ سلماں صفت ہو قلب تو لقماں اثر دماغ ہے […]

تُو ہر غم کا دافِع اے مَرفوع و رافِع !

سرکار کے دو مبارک اسماء ” مَرفوع (جس کو بلندی دی گئی) ” اور "رافع(بلند کرنے والا ، اُٹھانے والا ) ” کو ایک ساتھ بطور ردیف نظم کیا گیا۔ تُو ہر غم کا دافِع اے مَرفوع و رافِع ! عَذابوں سے مانِع اے مَرفوع و رافِع ! بَہ فکرِ ثنا سو نہ پاؤں تو […]

ثروت حسین کا یوم وفات

آج معروف شاعر ثروت حسین کا یوم وفات ہے ۔ (پیدائش: 9 نومبر 1949ء – وفات: 9 ستمبر 1996ء) —— ثروت حسین پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز شاعر تھے۔ ثروت حسین 9 نومبر، 1949ء کو کراچی، پاکستان میں پیدا ہوئے۔آپ کے والد قیامِ پاکستان کے وقت بدایوں (انڈیا) سے ہجرت کرکے کراچی […]

آل احمد سرور کا یوم پیدائش

آج معروف شاعر اور نقاد پروفیسر آل احمد سرور کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 9 ستمبر 1911ء وفات: 9 فروری 2002ء ) —— جدید اردو تنقید کے بنیاد سازوں میں شامل پروفیسر آل احمد سرور 9 ستمبر 1911ء کو بدایوں کے ایک ذی علم گھرانے میں پیدا ہوئے۔ 1928 میں ہائی اسکول پاس کیا۔ اس […]

اختر شیرانی کا یوم وفات

آج معروف شاعر اختر شیرانی کا یوم وفات ہے (پیدائش: 4 مئی 1905ء – وفات: 9 ستمبر 1948ء) —— بیسویں صدی کے جن اردو شعرا نے رومانوی شاعر کی حیثیت سے نام پیدا کیا ان میں اختر شیرانی کو غیر معمولی حیثیت حاصل ہے۔ اختر شیرانی کا اصل نام محمد داؤد خان تھا۔ وہ 4مئی […]

اکبر الہ آبادی کا یوم وفات

آج نامور شاعر اکبر الہ آبادی کا یوم وفات ہے (پیدائش: 16 نومبر 1846ء – وفات: 9 ستمبر 1921ء) —— الہٰ آباد کے قریب ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ آپ کا اصل نام سید اکبر حسین رضوی تھا اور تخلص اکبر۔ آپ 16 نومبر1846ء میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم سرکاری مدارس میں پائی اور محکمہ […]

مطلعِ نورِ الٰہی ہے نہارِ عارض

مصدرِ ہشت جناں فیضِ بہارِ عارض اے سیہ کارو ! تمہیں طلعتِ بخشش کی نوید ! لِلہ الحمد کہ ہے زلف کنار عارض جیسے تفسیرِ "جلالین ” ہو گردِ مصحف ایسے ہی خط ہے یمین اور یسارِ عارض تیغِ تنویر سے کر دوں گا ابھی تجھ کو ہلاک میں ہوں اے ظلمتِ غم ! عاشقِ […]

جس کو شرف مآب کرے وصفِ پائے خاص

اس عام شخص کو بھی جہاں کیوں نہ پائے خاص سنگِ درِ نبی پہ جو ہیں جبہہ سائے خاص ان پر ہیں دو جہان میں رحمت کے سائے خاص اترا تنِ اثیم سے خود جامۂِ خطا آئے شفیع پہنے ہوئے جب قبائے خاص جنت میں اہل نعت کا اکرام ہے جدا ہوتا ہے اہتمام خصوصی […]