سوئے بطحا کبھی میرا سفر ہو

مری منزل ہی آقا کا نگر ہو وہ جن رستوں سے ہوں سرکار گزرے انہی رستوں سے میرا بھی گزر ہو ہوں میرے سامنے روضے کے جلوے ہر اک لمحہ زیارت میں بسر ہو دیوانہ وار میں گلیوں میں گھوموں نہ دنیا کی نہ اپنی کچھ خبر ہو میں چوموں خاک اُن راہوں کی ہر […]

آہٹ ہوئی کہ آمدِ سرکار ہو گئی

گل کھل گئے تو روح بھی سرشار ہو گئی رخصت ہوئی جو تیرگی جگمگ ہوئی فضا کُھل کر پھر آج بارشِ انوار ہو گئی ہم عاصیوں کے بگڑے مقدر سنور گئے ہم پر نگاہِ سیدِ ابرار ہو گئی مرجھا چکا تھا غم سے مری زیست کا شجر اس کی ہر ایک شاخ ثمر بار ہو […]

نظر ہوئی جو حبیبِ داور ! گھڑی بہت خوشگوار آئی

برس گئے ہیں سحابِ رحمت مرے چمن میں بہار آئی وجود میرا مہک رہا ہے کہ کھل گئے ہیں گلاب دل کے نسیم طیبہ دمِ سحر جھومتی ہوئی مشک بار آئی پیام چپکے سے دے گئی ہے کہ شاہِ بطحا بلا رہے ہیں سنا جو پھردل پہ ہاتھ رکھ کر یہی ندا بار بار آئی […]

حضوری کا بنے کوئی بہانہ یا رسول اللہ

تو میناروں کا دیکھوں جگمگانا یا رسول اللہ مرے آقا زیارت کو ترستی ہیں مری آنکھیں زیارت کا عطا ہو آب و دانہ یا رسول اللہ سنہری جالیوں میں وہ چمکتی نور کی کرنیں کبھی دیکھوں میں یہ منظر سہانا یا رسول اللہ قرار آئے جو بیٹھوں گنبدِ خضرا کے سائے میں درِ اقدس پہ […]

ذکرِ حبیبِ پاک دِلوں کا سرور ہے

میری نظر میں آپ کے جلووں کا نور ہے سرکار کی ثنا میں جو کٹتے ہیں رات دن یہ مجھ پہ سب عنایتِ ربِ غفور ہے یادوں کے دیپ جل اٹھے دل کے دیار میں مہکی فضا حرا کی سماں کوہِ طور ہے طیبہ نگر میں ہر گھڑی بٹتی ہیں نعمتیں جس سمت دیکھتے ہیں […]

ادا جعفری کا یوم پیدائش

آج مشہور و معروف شاعرہ ادا جعفری کا یوم پیدائش ہے۔ (پیدائش: 22 اگست 1924ء – وفات: 3 دسمبر 2015ء) —— عہدِ جدید میں ادا جعفری کو بلا شبہ اُردو شاعری میں خاتونِ اوّل کا درجہ حاصل ہے جنہوں نے طبقۂ نسواں کی شاعری کو اعتبار بخشا۔اُن کی شاعری ایک طرف تو اُردو کی کلاسیکی […]

علی سفیان آفاقی کا یوم پیدائش

آج معروف صحافی، ادیب، سفر نامہ نگار اور فلم ساز علی سفیان آفاقی کا یوم پیدائش ہے۔ —— (22 اگست، 1933ء – 27 جنوری، 2015ء) —— علی سفیان آفاقی 22 اگست 1933ء کو بھوپال کے شہر سیہور میں پیدا ہوئے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد علی سفیان آفاقی 14 سال کی عمر میں اپنے خاندان […]

شیخ ابراہیم ذوق کا یوم پیدائش

آج معروف کلاسیکل شاعر خاقانی ہند شیخ ابراہیم ذوق کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 22 اگست 1790ء – وفات: 16 نومبر 1854ء) —— اب تو گھبرا کے یہ کہتے ہیں کہ مر جائیں گے مر کے بھی چین نہ پایا تو کدھر جائیں گے —— اردو زبان اور محاورے پر زبردست گرفت رکھنے والے شاعر […]

ظہور نظر کا یوم پیدائش

آج اردو کے نامور ترقی پسند شاعر اور صحافی ظہور نظر کا یوم پیدائش ہے۔ (پیدائش: 27 جولائی، 1923ء – وفات: 7 ستمبر، 1981ء) —— ظہور نظر 27 جولائی، 1923ء کو منٹگمری (ساہیوال)، صوبہ پنجاب (برطانوی ہند) میں پیدا ہوئے ۔ ان کا اصل نام ملک ظہور احمد تھا۔ انھوں نے الیکٹریشن کے فرائض انجام […]

قرآن میں ہے ساقیٔ کوثر حضور ہیں

کچھ غم نہیں کہ شافعِ محشر حضور ہیں محبوبِ ربّ ہیں اور ہیں محبوبِ دو جہاں اور سارے انبیا کے بھی سرور حضور ہیں پاتے ہیں جس سے مہر و مہ و نجم روشنی اس روشنی کا منبع و محور حضور ہیں ایسا سخی ہے کوئی نہ ایسا غنی کوئی محتاج کے کفیل ہیں یاور […]