مرے لب پر شہِ بطحا کی نعتوں کے ترانے ہیں

بڑا مسرور ہے دل بھی یہ پل کتنے سہانے ہیں اُنہی کے ذکر سے ساری بہاریں لوٹ آتی ہیں بڑی پُر نور گھڑیاں ہیں بڑے رنگیں زمانے ہیں یہی چاہت ہے مدت سے کبھی ہو جائے گی آمد درودِ پاک کے گجروں سے اپنے گھر سجانے ہیں ازل سے ہی سہارا ہے مجھے آقا کی […]

مشقِ سخن کی رفعتِ گفتار کے سبب

چلتا ہے خامہ نعت کے اشعار کے سبب آئے حضور ہو گئی ہر سمت روشنی مہکی فضائیں آپ کی مہکار کے سبب آئی گلُوں میں تازگی جو رنگ ہیں بھرے پائی یہ بھیک طیبہ کے گلزار کے سبب بے حد حسیں ہے روضۂ سرکارِ دو جہاں رونق بڑی ہے گنبد و مینار کے سبب رعنائیاں […]

گرشاہِ دو عالم کے سہارے نہیں ہوتے

گر شاہِ دو عالم کے سہارے نہیں ہوتے امت کے بھی یوں وارے نیارے نہیں ہوتے پھر چاند کہاں ٹوٹ کے جڑتا مرے آقا گر آپ کی انگلی کے اشارے نہیں ہوتے سرکار کی نگری کا بیاں حسن ہو کیسے ایسے تو کہیں اور نظارے نہیں ہوتے جی جان فدا کر دے جو حرمت پہ […]

عطا اللہ شاہ بخاری کا یومِ وفات

آج معروف دینی اور سیاسی رہنما مجلس احرار اسلام کے بانی سید عطا اللہ شاہ بخاری کا یومِ وفات ہے ۔ (پیدائش: 23 ستمبر 1892ء – وفات: 21 اگست 1961ء) —— سید عطا اللہ شاہ بخاری دینی اور سیاسی رہنما مجلس احرار اسلام کے بانی تھے ۔1891ء کو پٹنہ میں پیدا ہوئے۔ آبائی وطن موضع […]

عصمت چغتائی کا یومِ پیدائش

آج اردو کی معروف افسانه نگار اور ادیبہ عصمت چغتائی کا یومِ پیدائش ہے۔ (پیدائش: 21 اگست 1915ء – وفات: 24 اکتوبر 1991ء) —— عصمت چغتائی ہندوستان کی ایک مشہور اردو مصنفہ، جنہوں نے افسانہ نگاری، خاکہ نگاری اور ناول نگاری میں نام پیدا کیا۔ اتر پردیش میں پیدا ہوئیں۔ جبکہ جودھ پور میں پلی […]

قرۃ العین حیدر کا یوم وفات

آج ممتاز ناول نگار اور افسانہ نگار قرۃ العین حیدر کا یوم وفات ہے (پیدائش: 20 جنوری 1927ء- وفات: 21 اگست 2007ء) —— قرۃ العین حیدر کی پیدائش 20 جنوری 1926ء کو علی گڑھ اُترپردیش میں ہوئی ۔ ان کے والد سید سجاد حیدر یلدرم ، جن کا شمار اردو کے مشہور کہانی نویسوں میں […]

ظہیر کاشمیری کا یومِ پیدائش

آج معروف کہانی کار ، کالم نگار ، ڈرامہ نگار ، نقاد ، ادیب اور ترقی پسند شاعر ظہیر کاشمیری کا یومِ پیدائش ہے۔ (پیدائش: 21 اگست 1919ء – وفات: 12 دسمبر 1994ء) —— ظہیر کاشمیری کا اصل نام پیرزادہ دستگیر ظہیر تھا۔ 21 اگست 1919 کو امرتسر انڈیا میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد […]

معین احسن جذبی کا یومِ پیدائش

آج ممتاز شاعر ڈاکٹر معین احسن جذبی کا یومِ پیدائش ہے۔ (پیدائش: 21 اگست، 1912ء- وفات: 13 فروری، 2005ء) —— معین احسن جذبی ایک نظر میں نام : معین احسن جذبیؔ پیدائش 21 اگست 1912ء مقام پیدائش : قصبہ مبارک پور ، ضلع اعظم گڑھ ( یوپی) پہلا تخلص ملالؔ دوسرا اور آخری تخلص جذبیؔ […]

مرتضٰی ساحل تسلیمی کا یومِ وفات

آج ادب اطفال کے ادیب، افسانہ نگار ، مصنف اور شاعر مرتضیٰ ساحل تسلیمی کا یومِ وفات ہے ۔ (پیدائش: 30 جون 1953ء – وفات: 21 اگست 2020ء) —— ادبِ اطفال کے علمبردار: مرتضیٰ ساحل تسلیمی از احتشام الحق آفاقی —— ہنس مکھ، خوش مزاج، نرم طبیعت ، خوش گفتار، بڑوں کے ساتھ نرمی کا […]

شہرِ سرکار میں جینے کی دعائیں مانگوں

اب تو ہر وقت مدینے کی دعائیں مانگوں اے شہِ والا ہوا ہجر میں جینا مشکل وصل کے جام کو پینے کی دعائیں مانگوں کاش مل جائیں ثنا کے لئے الفاظ حسیں ایسے انمول خزینے کی دعائیں مانگوں پیش کرتی رہوں آقا کو شب و روز درود ایسے بے مثل قرینے کی دعائیں مانگوں میرے […]