نطق و بیان و ہمّتِ گفتار دم بخود

وہ جلوہ ہائے نور کہ اظہار دم بخود نقطہ بھی حسنِ اسمِ محمّد پہ بار ہے تشبیہ ،استعارہ و اشعار دم بخود تحریر ہو تو کیسے جلالت مآب حسن خامہ دو نیم سرنگوں ، افکار دم بخود وہ تابشِ ضحٰی ہو کہ والّیل کا جمال ان کے حضور دن کہ شب تار، دم بخود قرآں […]

’’کوچۂ خوشبو میں ہوں اور قریۂ نکہت میں ہوں‘‘

اک سرور و کیف میں ہوں خاص اک بہجت میں ہوں لفظ و معنی کے جہانِ تازہ کی ہر دم نمود لؤ لؤ و مرجان کی تخلیق کی ندرت میں ہوں لالہ و گُل کھل رہے ہیں پھر بہارِ نعت میں خامۂ خوشبو رقم سے آپ کی مدحت میں ہوں قبّۂ اخضر نگاہوں میں بسا […]

جانِ رحمت ہے آپ کی سیرت

شانِ قدرت ہے آپ کی سیرت راہ بھولوں کو راہبر کر دے کیا بصیرت ہے آپ کی سیرت جس سے بڑھتی ہے باہمی الفت حسنِ حکمت ہے آپ کی سیرت مہکی مہکی معاشرت جس سے نور و نکہت ہے آپ کی سیرت جس سے کھلتی ہیں خیر کی راہیں راہِ جنّت ہے آپ کی سیرت […]

رہبرِ راہِ وفا تیرے گھرانے والے

مخزنِ صدق و صفا تیرے گھرانے والے تیری نسبت کی بہا تیرے گھرانے والے تیری عظمت کی ضیا تیرے گھرانے والے سرورا !!!!! آلِ عبا تیرے گھرانے والے سب کے سیّد ہیں سدا تیرے گھرانے والے کون سے لمحے برستے نہیں جھالے ان کے ابرِ رحمت کی گھٹا تیرے گھرانے والے چرخ نےدیکھا ہے وہ […]

کشتِ ادراک میں جب کھلتے ہیں نکہت کے گلاب

خامۂ شوق پرو لاتا ہے مدحت کے گلاب تیرے ہونٹوں کا تبسّم ہے کہ کلیوں کی چٹک تیری باتوں کا تقدّس ہے کہ نزہت کے گلاب تیری یادیں ہیں کہ تسکیں کے مہکتے گلبن دشتِ غربت میں اگاتی ہیں وہ بہجت کے گلاب وردِ لب رکھتا ہوں میں نامِ محمد پہ درود شاخِ احساس پہ […]

راجیش ریڈی کا یومِ پیدائش

آج معروف شاعر راجیش ریڈی کا یومِ پیدائش ہے ۔ ( پیدائش: 22 جولائی 1952ء ) —— مختصر سوانح —— نام : راجیش ریڈی ولدیت : شیش نارائن ریڈی مقامِ پیدائش : ناگپور ( مہاراشٹر ) پرورش : جئے پور ( راجستھان ) پڑھائی لکھائی : ایم اے ہندی ، راجستھان یونیورسٹی ، جئے پور […]

افتخار نسیم افتی کی برسی

آج مشہور و معروف شاعر ، براڈ کاسٹر اور صحافی افتخار نسیم افتی کی برسی ہے ۔ (پیدائش: 15 ستمبر 1946ء – وفات: 22 جولائی 2011ء) —— اپنی منفرد شاعری اور تحریر کی وجہ سے افتخار نسیم افتی دنیا ئے اردو ادب کی ایک جانی پہچانی شخصیت تھے۔ وہ اڑتیس سال سے شکاگو میں مقیم […]

حسن اکبر کمال کا یوم وفات

آج معروف شاعر اور نقاد حسن اکبر کمال کا یوم وفات ہے (پیدائش: 14 فروری، 1946ء- وفات: 22 جولائی، 2017ء) —— پروفیسر حسن اکبر کمال پاکستان کے نامور شاعر، نقاد، معلم اور ماہرِ تعلیم تھے۔ سیدحسن اکبر 14 فروری 1946ء کو آگرہ میں پیدا ہوئے۔ والد کا نام سیّد ثابت حُسین تھا ۔ تقسیم ہند […]

مظہر کلیم ایم اے کا یوم پیدائش

آج عمران سیریز کے سینکڑوں ناول لکھنے والے مظہر کلیم ایم اے کا یوم پیدائش ہے (پیدائش:22 جولائی 1942ء – وفات: 26 مئی 2018ء) —— مظہر کلیم ملتان پاکستان کے کامیاب قانون دان اور ناول نگار جو پاکستانی مصنف ابن صفی کی تخلیق کردہ عالمی شہرت یافتہ عمران سیریز اور جاسوسی دنیا (فریدی حمید سیریز) […]

شائستہ اکرام اللہ کا یومِ پیدائش

آج تحریک پاکستان کی مشہور خاتون رہنما، سفارت کار اور معروف ادیبہ بیگم ڈاکٹر شائستہ اکرام اللہ کا یومِ پیدائش ہے۔ (پیدائش: 22 جولائی 1915ء – وفات: 10 دسمبر 2000ء) —— بیگم شائستہ اکرام اللہ کا نام شائستہ اختر بانو سہروردی ہے۔ وہ ۲۲؍جولائی ۱۹۱۵ء؁ کو کلکتہ میں پیدا ہوئیں۔ آپ کی والدہ نواب عبد […]