کملی والے کا سراپا ہے عظیم

اُن کے جیسا کون آیا ہے عظیم جس کو بوسہ دے رہے ہیں جبرائیل شاہِ والا کا وہ تلوا ہے عظیم جان کے پیاسوں پہ بھی لطف و کرم آپ کی رحمت کا دریا ہے عظیم آپ ختم المرسلیں ہیں بالیقیں آپ جیسا کس نے دیکھا ہے عظیم آپ کی نعتیں ہیں بس وردِ زباں […]

نبی کے نام سے تابندگی ہے آٹھوں پہر

اُنہی کے ذکر سے یہ روشنی ہے آٹھوں پہر مرے حضور کی مدح و ثناء کے صدقے میں گلوں میں رنگ ہے اور تازگی ہے آٹھوں پہر دیارِ سیّد والا میں دیکھ لو جا کر عجیب شان کی اِک دلکشی ہے آٹھوں پہر کہ جس زمین کو جنت بنا دیا رب نے وہی زمین مجھے […]

ہے بہ فضلِ حق مرا خیرالبشر سے رابطہ

روزِ اوّل سے ہے قائم اُن کے در سے رابطہ ہے نظارہ ہائے طیبہ کا نظر سے رابطہ خوب مستحکم ہے سنگ در کا سر سے رابطہ اُن کی چوکھٹ کی گدائی پہ فدا ہے خسروی ہے بحمدِاللہ شاہِ بحر و بر سے رابطہ بارشِ انوار ہوتی ہے جہاں آٹھوں پہر ہر نفس رہتا ہے […]

عطا کردے الٰہی سیّدِ ابرار کا صدقہ

مجھے درکار ہے اُس پیکرِ انوار کا صدقہ مرے آقا کرم کیجے کہ پھر اِذنِ حضوری ہو سنہری جالیوں کا گنبد و مینار کا صدقہ مجھے بھی اپنے قدموں میں بلا لیجے مرے آقا مدینے شہر کے نوری در و دیوار کا صدقہ مسلمانوں کو پھر اصحاب جیسے حکمراں دیجے جو حیدر کو عطا کی […]

تیرگی کافور ہو، تابندگی پھولے پھلے

نعت کی محفل سجاؤ روشنی پھولے پھلے رحمتِ سردارِ عالم، عام ہے سب کے لیے کیوں نہ اُن کے فیض سے ہر آدمی پھولے پھلے نعت کی برکت سے مجھ کو خوش نوائی مل گئی یا الٰہ العالمیں یہ نغمگی پھولے پھلے آپ کے لب پر رہا ہے ربِّ ھَب لِی اُمّتی اس دعا کے […]

مدینے کا ہے گوشہ گوشہ مبارک

خدا کی قسم چپہ چپہ مبارک جہاں سیّدالانبیاء جلوہ گر ہیں ہے اُس خاک کا ذرّہ ذرّہ مبارک ہیں طیبہ کی سب شاہراہیں مقدس وہاں کا تو ہے رستہ رستہ مبارک چمن زارِ طیبہ پہ جنت فدا ہے ہے اُس باغ کا غنچہ غنچہ مبارک وہاں نعمتِ حق جو کھائی ہے اس کا تمہیں زائرو […]

فکر کے اُمڈے ہیں بادل خوب برسی آن بان

ذکر سے سرکار کے حرفوں سے چمکی آن بان حق تعالیٰ نے نبی کو وہ عطا کی آن بان ساری دنیا کی فدا ہونے کو آئی آن بان آج بھی کوتاہیٔ حسنِ عمل کے باوجود رحمتِ سرکار سے باقی ہے اپنی آن بان دعوتِ نظارۂ عرشِ بریں ہے دہر میں گنبدِ خضرا کے جلوؤں کی […]

ہے اُس شخص کا سب سے اچھا مقدر

جو طیبہ سے لکھوا کے لایا مقدر حضوری میں اپنی وہ رکھیں ہمیشہ مقدر میں ہو کاش ایسا مقدر خدا کی خدائی کے مختارِ ُکل ہیں بنا دیتے ہیں شاہِ بطحا مقدر ملا جب سے مدحِ پیمبر کا صدقہ اُسی دن سے چمکا ہے میرا مقدر ثنائے حبیبِ خدا کر رہا ہوں مقدر سے کیا […]

غلام مصطفیٰ قاسمی کا یومِ پیدائش

آج ممتاز عالم دین، مفسر، مورخ اور ماہر تعلیم ڈاکٹرغلام مصطفیٰ قاسمی کا یومِ پیدائش ہے ۔ (پیدائش: 24 جون 1924ء – وفات:8 دسمبر 2003ء) —— غلام مصطفیٰ قاسمی پاکستان کے ممتاز عالم دین، مفسر، مورخ اور ماہر تعلیم تھے۔ ڈاکٹرعلامہ غلام مصطفیٰ قاسمی 24 جون 1924ء کو گوٹھ رئیس بھنبھو خان چانڈیو تعلقہ میرو […]

ہیں کوچۂ سرکار کے سب رشکِ چمن پھول

رہتے ہیں گلستانِ مدینہ میں مگن پھول اللہ نے کس شان سے تخلیق کیا ہے سرکارِ دو عالم کا تو ہے سارا بدن پھول کرتا ہے درودوں کا وظیفہ جو شب و روز اس ورد کے صدقے میں وہ بنتا ہے دہن پھول اللہ کے الفاظ ہیں آقا کی زباں ہے سرکارِ مدینہ کا ہے […]