تیرا خیال خام ہے اے عقلِ حیلہ جُو
لائق ہیں اُس کی مدح سرائی کے میں نہ تُو وہ حد سے ماورا ہے، تو محصورِ چار سُو وہ بحرِ بے کنار، تو پایابِ آبجو لیکن اگر خدا ہمیں توفیق بخش دے حسَّانؓ کی زباں، دلِ صدیقؓ بخش دے
معلیٰ
لائق ہیں اُس کی مدح سرائی کے میں نہ تُو وہ حد سے ماورا ہے، تو محصورِ چار سُو وہ بحرِ بے کنار، تو پایابِ آبجو لیکن اگر خدا ہمیں توفیق بخش دے حسَّانؓ کی زباں، دلِ صدیقؓ بخش دے
تعریف کا جو حق ہے وہ پورا نہ کر سکے انساں تو خیر کوئی فرشتہ نہ کر سکے ادراک جبرائیلؑ بھی ایسا نہ کر سکے لفظوں کی کیا مجال اسے لا کے رو برو قرطاسِ فن پہ کھینچ دے تصویر ہو بہُو
صدیوں زماں مکاں کو رہی اس کی جستجو بے چین گلشنوں میں صبا، جنگلوں میں لُو اُس کے ظہور کے لئے بے کل تھے چار سُو تسکینِ کائنات کا پیغام آ گیا وہ آ گیا تو زیست کو آرام آ گیا
تاروں کی ضوفشانیاں راتوں کی جھیل پر مہتاب کی کہانیاں قرطاسِ نیل پر کمزور کی نشانیاں اصحابِ فیل پر سیّد رسولِ ہاشمی ذی جاہ کے لئے تھا سارا اہتمام اُسی شاہ کے لئے
برگِ گلاب و نورِ چراغ و شرارِ سنگ موجیں، ہوا، پرنّد، بھنور، مچھلیاں، نہنگ الفاظ، صَوت، گفتگو، مضراب، جلتر نگ پنہاں نظر سے تھا جو ہویدا کیا گیا سب کچھ اُسی کے واسطے پیدا کیا گیا
بخشی خدا نے اپنی تجلّی حضور کو دیکھا جو خاص ذاتِ الٰہی کے نور کو شرمندگی سی ہونے لگی کوہِ طُور کو فرمایا رب نے طُور کے آثار دیکھ کر ’’دیتے ہیں بادہ، ظرفِ قدح خوار دیکھ کر‘‘
کیا کیا نہ شاد ماں ہوئے صحرا و دشت و راغ کون و مکاں کی بزم ہوئی ایسی باغ باغ رب نے جبینِ صبح پہ رکھا نہ کوئی داغ رفتارِ شب کو خوئے نسیمِ بہار دی لمحات کی رگوں میں سے بجلی گزار دی
آج نامور شاعر ، ماہر لسانیات ، ادیب اور مترجم رفیق احمد نقش کا یومِ وفات ہے۔ (پیدائش: 15 مارچ، 1959ء – وفات: 15 مئی، 2013ء) —— رفیق احمد نقش پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز شاعر، ماہر لسانیات، محقق اور ماہر غالبیات تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ درس و […]
آج اردو کے نامور ادیب، محقق، نقاد ، شاعر اور ماہر تعلیم سید ابو الخیر کشفی کا یوم وفات ہے۔ (پیدائش: 12 مارچ، 1932ء- وفات: 15 مئی، 2008ء) —— نامور ادیب، شاعر اور ماہر تعلیم ڈاکٹر سید ابو الخیر کشفی 12 مارچ 1932ء کو کانپور میں پیدا ہوئے۔ کشفی صاحب نے ایک ایسے خانوادے میں […]
آج نئی غزل کے اہم شاعروں میں شمار ہونے والے شاعر خورشید احمد جامی کا یومِ پیدائش ہے ۔ (پیدائش: 15 مئی 1915ء – وفات: 8 مارچ 1970ء) —— عہد قدیم ہی سے سرزمین دکن علم و ہنر کا گہوارہ رہی ہے ۔تاریخ شاہد ہے یہاں ہزاروں برسوں سے یہ روایت چلی آرہی ہے کہ […]